ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتال میں رکھی لاش کتے کھانے لگے

ہسپتال میں رکھی لاش کتے کھانے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ہسپتال میں پیش آنے والے دلخراش واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو دکھ اور تکلیف میں مبتلا کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پیش آئے واقعے نے پورے  ملک میں کھلبلی مچادی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ اور ضلع  کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ضلعی ہسپتال کے اسٹریچر پر رکھے مردہ بچی کی لاش کو کتا نوچ رہا ہے۔

 مردہ لڑکی کے والد نے نے بتایا کہ بچی سڑک حادثے میں زخمی ہوئی تھی، علاج کرانے سے قبل ہی وہ دم توڑ گئی، ہسپتال عملے نے بچی کی لاش اسٹریچر پر رکھ کر اسے ہسپتال کے احاطے میں رکھ دیا، میں گھر والوں کو اطلاع دینے کے لئے کچھ دیر کے لئے ہسپتال سے باہر گیا، کچھ دیر بعد جب ہسپتال میں داخل ہوا یہ منظر دیکھ کر میری چینخ نکل گئی، ایک کتا بچی کی لاش کو بھنبھوڑ رہا ہے۔چرن سنگھ نے رقت آمیز لہجے میں ضلعی ہسپتال کے عملے سے لاپرواہی کی شکایت بھی کی۔

 ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال کے عملے میں کھلبلی مچ گئی، جبکہ ضلع کے صحت ڈیپارٹمنٹ سی ایم او امیتا سنگھ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے یہ واقعہ  بھارتی ریاست اتردیش کے ضلع سنبھل  میں پیش آیا ،رواں ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل یک نومبر کو بھی جنگلی جانور نے پوسٹ مارٹم وارڈ میں رکھے ہوئی مردہ بچی کی ناک نوچ لی تھی، جس کے بعد سی ایم او امیتا سنگھ غفلت برتنے والے عملے کے خلاف ایکشن لیا تھا۔