ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہوش حیات کا بلاول بھٹو سے شادی کی بات پر ردعمل

مہوش حیات کا بلاول بھٹو سے شادی کی بات پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان شوبز انڈسٹری کا نامور نام جو  کسی تعریف کامحتاج نہیں،ان کے مداح پاکستان سمیت سرحد پار بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا حالیہ ایک دلچسپ انٹرویو سامنے آیا جس میں بلاول بھٹو سے شادی کی بات پر انہوں نے اپنا موقف دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز   مہوش حیات سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں،فلم سٹار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں دلچسپ سوالات کے جوابات دیے، میزبان کی جانب سے ان کی ذاتی زندگی پر بھی اہم سوال کیا گیا جس پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے جواب دیا،میزبان نے ازدواجی زندگی کے بارے سوال کیا کہ ان کے خیال میں شوہر کیسا ہونا چاہیے؟

تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہناتھا کہ سب سے پہلے اخلاق اچھا ہو،مردانہ وجاہت والے ایسے مرد پسند ہیں جن کا قد بھی لمبا ہو اور احساس وفکر مند انسان ہو۔انہوں نے کہا کہ مردوں میں گوری چٹی رنگت ثانوی ہے تاہم دراز قد اور مردانہ وجاہت اولین ترجیح ہیں۔میزبان نے کہا کہ میری نظر میں بلکل ایسا ہی ایک مرد ہے جو بہت مقبول اور اثر رسوخ والے بھی ہیں اور وہ پہلی بار رکن اسمبلی بھی بنے ہیں۔

میزبان کی اس بات پر اداکارہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ   بلاول بھٹو زرداری کی بات تو نہیں کر رہی ہیں؟  میزبان نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ  اگر بلاول بھٹو ہوں ایسے مرد تو آپ کو کوئی پریشانی تو نہیں ہوگی؟

  مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاول سے کوئی مسئلہ نہیں، بلاول کو اچھی شخصیت کا مالک بھی قرار دیا۔میزبان نے مزید اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ان کی شادی کی بات بلاول بھٹو زرداری سے چلائیں تو انہیں تو کوئی اعتراض تو نہیں ہوگا؟میزبان کی بات سن کر  مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے؟

اداکارہ کا کہناتھا کہ  میں نے پیار اور دل کے معاملے کو انتہائی رازدارانہ رکھا ہوا ہے، آج تک کوئی محبت کرنے والا مرد نہیں ملا،  پیار کیلئے وقت ہی نہ نکالا ہو اور وہ کریئر بنانے میں مصروف رہی ہوں۔شاید آگے چل کر کوئی ایسا شخص میری زندگی میں آئے جو مجھ سے محبت کرے اور میں بھی اس کی محبت میں گرفتار ہوجاؤں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer