ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک پولیس نے پنجاب بار کونسل کے الیکشن پر ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے

ٹریفک پولیس نے پنجاب بار کونسل کے الیکشن پر ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چہودری: ٹریفک پولیس نے پنجاب بار کونسل کے الیکشن پر ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے، ایس پی ،3ڈی ایس پیز کی سربراہی میں مجموعی طور پر 376 وارڈنز، 7 فوک لفٹر تعینات ہوں گے۔
 
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے پنجاب بار کونسل کے الیکشن پر ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے ہیں، ایس پی ،3ڈی ایس پیز  کی سربراہی میں مجموعی طور پر 376 وارڈنز، 7 فوک لفٹر تعینات ہوں گے، سید حماد عابدکا کہنا  تھا کہ مختص پارکنگ سٹینڈز کے علاوہ کہیں پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

سید حماد عابدکا کہنا  تھا کہ ٹریفک پلان کے مطابق مزنگ اڈا چوک سے ہائیکورٹ چوک براستہ فین روڈ ٹریفک  کے لئے بند ہوگی،نیپئر چوک، جی پی او چوک کا انٹر سیکشن معمول کی ٹریفک کیلئے کھلا ہوگا،جی پی او چوک سے اے جی آفس روڈ عام ٹریفک  کے لئے بند ہوگی،لکشمی چوک سے آنے والی ٹریفک کو براستہ جی پی او چوک مال روڈ، چوک بوٹا محل بجھوایا جائے گا۔

سی ٹی او کا کہنا  تھا کہ وکلاء کی گاڑیوں کی پارکنگ کےلئے ناصر باغ مختص کیا گیا ہے،تمام بسیں وکلاء کو اتارنے کے بعد ناصر باغ میں پارک ہوں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer