( در نایاب ) ڈی جی پی ایچ اے کی ہدایات پر پارکوں میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، ایم بلاک ماڈل ٹاؤن میں اٹھارہ سال سے قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی پر شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
انٹرنیشنل مارکیٹ ماڈل ٹاؤن ایم بلاک میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر زون 1 جاوید حامد نے کی۔ آپریشن کے دوران پی ایچ اے ملازمین کو قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ درجنوں افراد نے اینٹوں سے پی ایچ اے ملازمین پر حملہ کردیا۔ جاوید حامد کے مطابق ایم بلاک پارک میں عرصہ 18 سال سے ناجائز کیبن قائم تھا۔
ڈائریکٹر زون 1 جاوید حامد کے مطابق ایم بلاک پارک میں ناجائز قبضہ کرتے ہوئے لاکھوں روپے کرایہ چند افراد وصول کر رہے تھے۔ جاوید حامد کا کہنا ہے کہ ایم بلاک پارک میں تین کینٹین قائم تھیں۔ سرکاری جگہ واگزار کروانے کے لئے پولیس امداد کرنے کی بجائے قبضہ گروپ کا ساتھ دے رہی ہے۔