ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے ہی شہری لٹ گیا

اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے ہی شہری لٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) لاہور پولیس کے پٹرولنگ اور کارکردگی کے دعوے کھوکھلے ہوگئے، اے ٹی ایم کے باہر ہونے والی وارداتوں کو نہ روکا جا سکا، اقبال ٹاؤن میں بینک کے باہر ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔

پولیس کے مطابق شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے کے لیے پٹرولنگ کے نظام کو مربوط بنایا گیا ہے لیکن ان تمام دعوؤں کے باوجود شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ اقبال ٹاؤن میں بنک کے باہر اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کرآنے والے شہری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ مین روڈ پر ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئی.

فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو شہری فاروق سے 50 ہزار روپے چھیننے کے بعد گاڑی کی چابی بھی ساتھ لے گئے۔ واردات کے دوران سیف سٹی کے کیمرے بےکار ثابت ہوئے جبکہ ڈولفن فورس بھی مدد کو نہ آئی۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ تو درج کر لیا تاہم کارروائی اس سے آگے نہ بڑھ سکی۔