محکمہ ہائر ایجوکیشن کا تمام نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

محکمہ ہائر ایجوکیشن کا تمام نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: اب کالج اساتذہ کے تبادلے بھی آن لائن ہوں گے، محکمہ ہائر ایجوکیشن کا تمام نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ، پہلے مرحلے میں اساتذہ کے تبادلوں کا نظام آن لائن کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائرایجوکیشن نے کالج اساتذہ کے تقرروتبادلوں میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کی شکایات ختم کرنے کے لیے تمام نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے نئے ایچ آرایم ایس سسٹم پرکام شروع کردیا گیا ہے۔

محکمہ سکولزایجوکیشن کی طرز پراساتذہ کے آن لائن تقررو تبادلے کیےجائیں گے، اساتذہ کودوردراز سے تبادلے کی درخواست دینے کے لیے سیکرٹیریٹ آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

  ٹیچرز اپنے گھر بیٹھے ہی آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے، آن لائن ہی اساتذہ کی سکروٹنی کی جائے گی اور مقررہ قواعد پرپورا اترنے والے اساتذہ کا تبادلہ کر دیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer