ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینما مالکان کیلئے بڑی خوشخبری

سینما مالکان کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: شوبز انڈسڑی کے بحران کی وجہ سے سینما مالکان نے حکومت سے اپنی منوالی، محکمہ ایکسائز کو پنجاب بھرمیں اکتیس دسمبرتک انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی وصول کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینما مالکان کیلئے اچھی خبرہے کہ حکومت نے یکم جنوری2017 سے31دسمبر2019 تک انٹرٹینمنٹ ٹیکس معاف کردیا اور افسران کو وصولی سے روک دیا ہے۔ پچھلے کچھ عرصہ سے سینما مالکان اور ایکسائزکی ٹیکس وصولی کے حوالے سے میٹنگزچل رہی تھیں جس میں ایکسائزکا موقف تھا کہ فلموں کی ٹکٹس کی قیمت بہت زیادہ وصول کی جاتی ہے اسلیے ٹیکس کی ادائیگی یقینی ہونے چاہیے لیکن ٹیکس وصولی کے طریقہ کارطہ نہ ہونے کی وجہ سے یکم جنوری دوہزارسترہ سے وصولی شروع نہیں ہوسکی تھی۔

 اس سے پہلے گزشتہ حکومت نے دسمبردوہزارسولہ تک سینما گھروں سے انٹرٹینمنٹ وصولی نہ کرنے کا حکم دیا تھا، سیکرٹری ایکسائز وجیہ اللہ کنڈی نےتمام ڈائریکٹرزکوانٹرٹیمنٹ ٹیکس لینےسے روکنے کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اکتیس دسمبرکے بعد کا لائحہ عمل حکومت پھرجاری کرے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer