(عثمان علیم) حکومت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کو اتھارٹی بنانے کا فیصلہ، سروس سٹرکچر اور انتظامی امور کی بہتری کیلئے ایکٹ اور ایس او پیز تیار کیے جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے ماڈل بازاروں میں شہریوں کو دی جانیوالی بہترین سہولیات کے پیش نظر ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کو اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا، ماڈل بازار مینجمنٹ اتھارٹی کا باقاعدہ ایکٹ بنا کر تمام تر انتظامی امور دیکھے جائیں گے.
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ماڈل بازار مینجمنٹ کمیٹی کو اتھارٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اتھارٹی کے قیام سے ملازمین کے سروس سٹرکچر اور انتظامی ڈھانچے میں مزید تبدیلی کر کے بہتر بنایا جائیگا۔
اتھارٹی کے قیام کے بعد شہر بھر کے ماڈل بازاروں میں نئے ایس او پیز مرتب کیے جائیں گے، جن کے مطابق انتظامی معاملات پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔