ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے انٹرنیشنل پاک لیب ایکسپو کا افتتاح کر دیا

وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے انٹرنیشنل پاک لیب ایکسپو کا افتتاح کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا ایکسپو سینٹر میں دو روزہ انٹرنیشنل پاک لیب ایکسپو کا افتتاح، نمائش میں 120 سے زائد ملکی و غیر ملکی اداروں نے سٹالز لگائے ہیں۔

دو روزہ بین الاقوامی پاک لیب ایکسپو میں صنعتی، ماحولیاتی، تعلیمی اور میڈیکل لیبارٹریز سے متعلق سٹالز لگائے گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ نمائش کا مقصد پاکستانی لیبارٹریز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے، اس سلسلے میں نئی صنعتی پالیسی کا مسودہ صوبائی کابینہ نے تو منظور کر لیا ہے تاہم حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ پنجاب کی جی ڈی پی کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 10 تک لے جائیں گے، اسی لئے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات دینے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

نمائش کے شرکاء کا کہنا ہے کہ اس نمائش سے صنعتی سیکٹر میں لیبارٹریز کی اہمیت اجاگر ہوگی، کیونکہ عالمی سطح پر ایکسپورٹس میں اضافے کے لئے صنعتی شعبے میں لیبارٹری کا ہونا بے حد ضروری ہے۔

جمعرات تک جاری رہنے والی عالمی پاک لیب ایکسپو میں دس ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔