ہاؤسنگ سوسائٹی پر بڑا چھاپہ، ریکارڈ ضبط

 ہاؤسنگ سوسائٹی پر بڑا چھاپہ، ریکارڈ ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر کو ریکارڈ فراہم نہ کرنے والی ہاؤسنگ سکیموں کی شامت آگئی، ریجنل ٹیکس آفس ٹو کی ٹیم نے کاہنہ کے قریب واقع ریحان گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کر پلاٹس کی خرید و فروخت، اکاؤنٹس اور کمپیوٹرز سمیت اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔  

ایف بی آر نے ریحان گارڈن ہاؤسنگ کا گزشتہ چار سال کا آڈٹ شروع کر رکھا تھا، ایف بی آر حکام کے مطابق ریحان گارڈن ہاؤسنگ سکیم کی انتظامیہ کو ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے نوٹسز بھجوائے جارہے تھے تاہم ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

ایف بی آر نے کاہنہ میں واقع ریحان گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کر کمپیوٹرز، بکس آف اکاؤنٹس اور پلاٹس کی بکنگ کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ہے۔ ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زین العابدین، اسسٹنٹ کمشنر بی ٹی بی ثمن زہرہ، انسپکٹر اصغر علی وریاہ، شیخ عرفان اور فہیم احمد شامل تھے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ریحان گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی ایف بی آر کے ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ نہیں تھی۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos