ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا پاکستان: پنجاب کے 3 اضلاع میں 3 ، 5 مرلہ کے 32سو گھر بنانیکا اعلان

نیا پاکستان: پنجاب کے 3 اضلاع میں 3 ، 5 مرلہ کے 32سو گھر بنانیکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عمران یونس) صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلانگ ایجنسی کا اجلاس ہوا، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت پنجاب کے تین اضلاع میں 3 اور 5 مرلہ کے 3200 گھر بنانے کا اعلان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منسٹربلاک میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لودھراں میں 3 اور 5 مرلہ کے 800، اوکاڑہ میں 1000 اور چشتیاں میں 3 مرلہ کے 1400 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

 تعمیر کا آغاز جنوری میں ہوگا جبکہ گھروں کے لیے درخواستیں دسمبر میں وصول کی جائیں گی۔ میاں محمود الرشید کے مطابق دوسرے مرحلے میں سیالکوٹ، فیصل آباد، چنیوٹ اور سرگودھا میں کام کا آغاز کیا جاۓ گا۔

Shazia Bashir

Content Writer