(سٹی 42) لاہور پارکنگ کمپنی کے سابق سربراہ اور ن لیگی رہنما میاں حافظ نعمان کو احاطہ عدالت سے نیب نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں لاہور پارکنگ کمپنی کے سابق سربراہ اور لیگی رہنما میاں حافظ نعمان کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق ایم پی اے حافظ نعمان کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد کمرہ عدالت میں پہلے سے موجود نیب حکام نے حافظ نعمان کو احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔
یاد رہے کہ حافظ نعمان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی ہیں، جن کا شمار حمزہ شہباز کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔