سٹی42: مسلم لیگ ن کےصدر نواز شریف نے بجٹ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے نو منتخب صدر نواز شریف بجٹ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریکِ ہوں گے ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز آور متعلقہ حکام ، وفاقی اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس کل صبح 10 بجے جاتی امراء میں منعقد کیا جائے گا۔