ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب رکشہ یونین کا مہنگی بجلی و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

پنجاب رکشہ یونین کا مہنگی بجلی و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب رکشہ یونین کا مہنگی بجلی و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، رکشہ ڈرائیورز اور دیہاڑی دار مزدور طبقہ کی شرکت، مظاہرین نے 300یونٹ تک استعمال کرنیو الے صارف کو فوری ریلیف فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

پنجاب رکشہ یونین کی جانب سے کوٹ آرائیاں سٹاپ رائیونڈ روڈ پر احتجاج کیا گیا جس میں چیئرمین پنجاب رکشہ یونین کامریڈ عرفان علی نے مظاہرے کی قیادت کی۔ مظاہرین نے مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرے بازی کی، جس پر کامریڈ عرفان علی کا کہنا تھا کہ مراعات یافتہ طبقہ مفت بجلی استعمال، سولر پینل لگوا رکھے ہیں مگر غریب کو بھاری بھر کم بل ادا کرنے کے باوجود بجلی نہیں مل رہی ۔ دن رات بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔

کامریڈ عرفان علی کا کہنا تھا کہ حکومت مراعات یافتہ طبقے کو دی گئی مفت بجلی کی سہولت فوری واپس لے، 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کو ٹیکس فری بجلی دی جائے۔