فاران یامین: ایس پی اقبال ٹاؤن محمدسلمان لیاقت کی نگرانی میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں ،ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سبزازارپولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروش کو دھڑ لیا ۔ ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے،ملزمان سعید خان ,جمال اور لیاقت کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،مزید تفتیش جاری ہے۔ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3 کلو 630 گرام چرس برآمد ہوئی ہے.
ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت نے ایس ایچ او سبزازار قمر عباس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔