ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا،تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد سے تحریک انصاف مسلسل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس کے رہنمااور ارکان اسمبلی پارٹی کو خیرباد کہہ رہے ہیں، اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ نے پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ملک غضنفر عباس چھینہ نے ہم خیال گروپ کے رہنماﺅں کو لاہور بلا لیا۔ ہم خیال چھینہ گروپ میں تحریک انصاف کے 19 ٹکٹ ہولڈرز شامل ہیں۔