جناح ہاوس کو آگ پٹرول سےنہیں کیمیکل سےلگائی گئی، خواجہ سعدرفیق

Khwaja Saad Rafiq, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس میں آگ پٹرول یا ماچس سے نہیں بلکہ کیمیکل سے لگائی گئی تھی۔

اتوار کے روز لاہور میں جناح ہاوس کا دورہ کرنے کے بعدصحیفوں کے سوالات کے جواب  میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کی قیادت جناح ہاؤس کے باہر اور ٹکٹ ہولڈر اندر تھے، جناح ہاؤس میں آگ پٹرول یا ماچس سے نہیں بلکہ کیمیکل سے لگائی گئی تھی۔

عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کے متعلق سوالات کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بات چیت کرنے کا ماحول اور ایجنڈا ہوتا ہے لیکن مذاکرات کا یہ ماحول نہیں ہے، عمران خان نے جو کمیٹی بنائی اس سے کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

 خواجہ سعد رفیق نے جناح ہاؤس میں بہت دلخراش واقعہ پیش آیا بلکہ یہ سانحہ ہے، جناح ہاؤس میں قائد اعظم کی بہت سی چیزیں موجود تھیں، ظالموں نے جناح ہاؤس میں ہر چیز کوجلا دیاگیا، کوئی شرم نہیں کی گئی، جناح ہاؤس کے تقدس کوپامال کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے اختلاف رہا، کبھی فوجی تنصیب کے سامنے احتجاج کا خیال بھی نہیں آیا، مشرف دور میں روزانہ احتجاج کرتے تھے مگر کنٹونمنٹس کے تقدس کا خیال رکھتےتھے، 

 ان کا کہنا تھاکہ جو لوگ اپنی فوج کو ٹارگٹ کریں ان سے بدبخت اور بدقسمت کوئی نہیں، جی ایچ کیو اور کور کمانڈر پر حملہ سیاست نہیں بلکہ  دہشت گردوں کا کام ہے، ہماری کوشش ہے کہ کسی بے گناہ کو سزا ملے اور گناہ گاہ کو چھوڑا نہ جائے۔

  ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات روکنا کس کی ذمہ داری تھی؟ یہ سوال میری بجائے پنجاب کی نگران حکومت سے پوچھا جائے۔