فریحہ بتول: پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی جانب سے زمان پارک سے پی ٹی آئی کے کیمپوں کا خاتمہ۔زمان پارک کے رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مکینوں کا کہنا ہے علاقہ نوگو ایریا بن چکا تھا جس کے باعث ہمارا جینا محال ہو چکا تھا۔
زمان پارک کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ ماہ سے جو یہاں پر صورتحال تھی اس کے مقابلے میں نائن زیرو تو کچھ بھی نہیں، فیملیز اور مریضوں کو باہر لے جانا تک مشکل ہو چکا تھا۔ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس ایریا کو کلئیر کروایا ۔ زمان پارک کے ایک اور رہائشی کا کہنا ہے کہ یہاں پر نو گو ایریا والا نظام بن چکا تھا یعنی یہاں سے کوئی گزر بھی نہیں سکتا تھا ۔بیمار بزرگ رہائشی کا کہنا ہے کہ ہمیں بیماری کی حالت میں گھروں کے اندر قید کر دیا گیا تھا جب باہر جانے کی کوشش کرتے تو ہر طرف اسلحہ اور ڈنڈے اٹھائے لوگ نظر آتے تھے۔نوجوان شہری کا کہنا تھا کہ ہمیں زمان پارک میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ڈنڈے مارے گئے اور ہمارا دفتر 5روز تک بند رہا جس سے کافی نقصان ہوا ۔