(عابد چوہدری)سٹی ٹریفک پولیس نے رواں سال بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر کریک ڈاون کرتے01 لاکھ 31 ہزار سے زائد ڈرائیورز کو بھاری جرمانہ کر دیے۔
سی ٹی اومستنصر فیروز کا ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ شہر بھر لائسنس کے حصول کو سہل اور شفاف بنا دیا گیا ہے،شہری صبح 09 بجے سے رات 12 بجے تک جبکہ لبرٹی سینٹرز 24/7 سروسز حاصل کرسکتے ہیں۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ رواں سال بغیر لائسنس 01 لاکھ 31 ہزار سے زائد ڈرائیورز کو بھاری جرمانہ کیا گیا جبکہ لرنر پرمٹ رکھنے والے اڑھائی لاکھ ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ، ایجوکیٹ کیا گیا،زائد العمیاد لائسنس پر ڈرائیونگ کرنے 22 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دی گئی اور ایل ٹی وی لائسنس پر پبلک سروس وہیکلز چلانے پر 07 ہزار 412 سے زائد ڈرائیورز کےخلاف بھی کارروائی کی گئی۔
ایل ٹی وی لائسنس پر ہیوی وہیکل، ٹرالر چلانے پر بھی 04 ہزار 976 ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی، سی ٹی اوکا کہنا ہے کہ رواں سال پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کیں گئیں۔