نیشنل گیمز سوئمنگ: آرمی کی بسمہ بیسٹ سوئمر، آرمی 16 گولڈز کے ساتھ ایونٹ ونر

National Games Swimming Womens; Event won by Army, City42
کیپشن: 4 3 ویں نیشنل گیمز کے ویمن سوئمنگ ایونٹ میں آرمی نے واضح برتری کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، آرمی کی بسمہ خان کو بہترین تیراک قرار دیا گیا، انہوں نے 5 انفرادی اور 3 ریلے گولڈ میڈلز جیتے ۔
سورس: google
نیشنل گیمز سوئمنگ: آرمی کی بسمہ بیسٹ سوئمر، آرمی 16 گولڈز کے ساتھ ایونٹ ونر
National Games Swimming Womens; Event won by Army, City42
نیشنل گیمز سوئمنگ: آرمی کی بسمہ بیسٹ سوئمر، آرمی 16 گولڈز کے ساتھ ایونٹ ونر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 4 3 ویں نیشنل گیمز کے ویمن سوئمنگ ایونٹ میں آرمی کی تیراک خواتین نے 16 گولڈ ، 7 سلور اور  3 برانز میڈلز جیت کر  پہلی ٹیم پوزیشن حاصل کرلی۔

34 ویں میشنل گیمز کا سوئمنگ ایونٹ لاہور کے نشتر  پارک اسپورٹس کمپلیکس میں ہوا جس میں آرمی کی سوئمرز نے 16 کیٹیگریز میں گولڈ، 7  میں سلور اور 3  کیٹیگریز میں برانز میڈل جیتے۔ ٹیم پوزیشنز میں آرمی نے واضح برتری کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، آرمی کی بسمہ خان کو بہترین تیراک قرار دیا گیا، انہوں نے 5 انفرادی اور 3 ریلے گولڈ میڈلز جیتے ۔


اولمپئن بسمہ خان نےایک نیوز چینل سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سوچا ہوا تھا کہ مجھے بہترین سوئمر قرار پانا ہے، تیاری اچھی تھی پہلے نیشنل چیمپئن شپ ہوئی تو تیاری کا اچھا موقع مل گیا تھا، نیشنل گیمز میں ٹیم کا ساتھ بھی تھا اس لیے توقع کے مطابق کامیابی ملی اور ٹیم نے بھی ٹائٹل جیتا۔

بسمہ خان نے کہا کہ ٹیم کے لیے میں نے اپنے بنیادی ایونٹس میں شرکت نہیں کی، آرمی کو جتوانا تھا اس لیے ٹیم کی خاطر دوسرے ایونٹس میں شرکت کی لیکن میں خوش ہوں کہ ہماری ٹیم نے سب سے زیادہ میڈلز جیتے۔