مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور سابق ایم این اے جمشید تھامس نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
جمشید تھامس نے پارٹی عہدے سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا بھی اعلان کردیا، پشاور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے جمشید تھامس اقلیتی نشست پر رکن اسمبلی بنے تھے۔
جمشید تھامس اقلیتی ونگ کے جنرل سیکرٹری بھی تھے۔ انہوں نے 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔