مریم نواز کےعمران خان پر نئے الزامات، اہم انکشاف

 مریم نواز کےعمران خان پر نئے الزامات، اہم انکشاف
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہناہے کہ آج پاکستان کو انتشار اور فتنے سے خطرہ ہے جس کا نام عمران خان ہے،آج پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی خطرہ ہے،فتنہ خان سے قوم پوچھتی ہے تم نے قوم کو کیا دیا، پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھنے کے سوا عمران خان نے قوم کو کچھ نہیں دیا،سوائے مہنگائی کے عمران خان نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا۔

بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے مریم نواز نے شعر ”میں چلی آئی ہوں اتنی دور سے،،کچھ تو نسبت ہے بہاولپور “سے کیا ،نائب صدر ن لیگ نے کہاقوم کو یوم تکبیر مبارک ہو،یوم تکبیر کا مطلب ہے پاکستان اپنی حفاظت کرنا جانتاہے،یوم تکبیر کا مطلب ہے دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکتا،یوم تکبیر کا مطلب ہے پاکستان کی سرحدین ہمیشہ کیلئے مضبوط ہیں ۔

  مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف نے بھارت کے دھماکوں کے بدلے میں 6 ایٹمی دھماکے کئے ۔نوازشریف نے عالمی دباﺅ نظرانداز کرکے 5 بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کئے ،نوازشریف نے اربوں ڈالر کی امداد ٹھکر ا کر دینا کو ایبسولوٹلی ناٹ کہا اور ایٹمی دھماکے کئے ،انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ کیا تو کس کس ملک نے دھمکی اور لالچ نہیں دی۔

کس کس ملک نے نہیں کہا کہ ایٹمی دھماکا کیا تو پتھر کے دور میں پہنچادینگے،نوازشریف کی جرات کو سلام کہاکہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر دم لوں گا،یہ ہوتی ہے خودداری یہ ہوتی ہے آزادی اپنے ملک کو اتنی بڑی طاقت بنا دیا،نوازشریف سیدھا پہنچا چاغی کے پہاڑوں میں اور آواز آئی اللہ اکبر،ایٹمی دھماکوں کے بعد کسی میں ہمت نہیں ہوئی کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ سکے،اپنے ملک کو اس طرح محفوظ صرف اس ملک کی مٹی سے محبت کرنیوالا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کوئی جھوٹا خط نہیں لہرایا، کسی سازش کا ڈرامہ نہیں کیا،نوازشریف نے موٹرویز دیئے کارخانے دیئے، نوازشریف نے اس ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے دور کئے،نوازشریف نے دن رات ملک کی خدمت کی۔ مریم نواز نے کہاکہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھنے کے سوا عمران خان نے قوم کو کچھ نہیں دیا۔

سوائے مہنگائی کے عمران خان نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا،فتنہ خان سے قوم پوچھتی ہے تم نے قوم کو کیا دیا،کوئی ایک کام بتا دو تمہارے خلاف کسی ملک کو سازش کرنے کی ضرورت پڑی؟تم نے پاکستان کو گروی رکھوانے کے سوا کیا کیا،آج پاکستان کو انتشار اور فتنے سے خطرہ ہے جس کا نام عمران خان ہے،آج پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی خطرہ ہے، کسی ملک کو تمہارے خلاف سازش کرنے کی کیا ضرورت پیش آئی ۔

انہوں نے کہاکہ نمبر بدل گیا ہے، اس لئے لانگ مارچ ناکام ہونے پر سپریم کورٹ کو آواز دے رہا ہے، کیا عدالتوں کا یہ کام رہ گیا کہ جہاں عمران ناکام ہو وہاں وہ مدد کے لئے آئیں،پہلے یہ منتیں کرکے اداروں کو سیاست میں گھسیٹتا ہے ، پھر انہی اداروں کو گالیاں دیتا ہے آج اس کا دوسرا لانگ مارچ بھی بری طرح ناکام ہو گیا،اب نمبر بدل گیا ہے تو سپریم کورٹ خط لے کر پہنچ گیا۔

سپریم کورٹ سے ادب سے کہنا چاہتی ہوں اس فتنے سے دور رہیں ۔ تیاری نہ ہونے کی بات کرنے والے کی آگ لگانے، پولیس والوں پر گولیاں چلانے کی تیاری پوری تھی ، جن بچوں کو عمران نے گود میں بٹھایا وہ پوچھتے تو ہوں گے کہ اپنے بچوں کو بیرون ملک رکھ کر تم نے ہمارے بچوں کو کیوں مروادیا؟

M .SAJID .KHAN

Content Writer