ویب ڈیسک: امریکا میں کافی کے لیے دودھ خریدنے کی غرض سے دکان پر آنے والے شہری پر قسمت مہربان ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں قائم گروسری شاپ کے کاؤنٹر سے شہری نے ایک دن قبل لاٹری خریدی اگلے ہی روز جب وہ دودھ خریدنے کے لیے وہاں پہنچا تو لاٹری میں کروڑوں روپے نکل آنے پر خوشی سے نہال ہوگیا۔ شہری کی لاٹری سے 2 ملین امریکی ڈالرز نکلے جو پاکستانی روپے میں تقریباً چالیس کروڑ بنتے ہیں۔
خوش قسمت شخص کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ اتنی بڑی رقم جیت پائے گا۔ شہری کا کہنا ہے کہ گھر میں کافی کے لیے دودھ ختم ہوگیا تھا جسے لینے کے لیے دکان پر پہنچا تو وہاں میرے نام کی لاٹری نکلی ہوئی تھی۔امریکی شہری نے مزید کہا کہ مجھے یقین نہیں ہورہا کہ میں دو ملین امریکی ڈالرز جیت چکا ہوں، اپنی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں سکتا۔
A trip to the grocery store for milk resulted in a Chester man winning $2 million. Story: https://t.co/6KhbJpUqKQ #sclottery pic.twitter.com/ry5wFMM3qa
— SC Education Lottery (@sclottery) May 26, 2022