سگیاں ٹول پلازہ کی خوبصورتی کے لیے ایل ڈی اے کا احسن اقدام

سگیاں ٹول پلازہ کی خوبصورتی کے لیے ایل ڈی اے کا احسن اقدام
کیپشن: Lahore Sagiyan Tool Plaza
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درِ نایاب :  پنجاب حکومت کا لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے کا ویژن ، ایل ڈی اے سگیاں ٹول پلازہ ، پھول منڈی گول چکر کو 13 کروڑ 73 لاکھ کی لاگت سے خوبصورت بنائے گا۔
  ایل ڈی اے نے سگیاں انٹرچینج کو خوبصورت بنانے کے لئے تیرہ کروڑ تہتر لاکھ کے منصوبے کا ورک آرڈر جاری کردیا ہے ۔ ایل ڈی اے نے کم بڈ دینے پر ایچ آر ڈی کنسٹرکشن کو ورک آرڈر دیا ہے ۔ سگیاں انٹرچینج داخلی و خارجی راستوں کی بحالی کا کام تین ماہ میں مکمل ہوگا ۔

داخلی و خارجی راستوں کی ری ماڈلنگ ، ڈیزائننگ اور پلانٹیشن کی جائے گی ۔ انٹرچینج کے داخلی و خارجی گیٹ کے جنگلے اور فینس کو بھی پینٹ کیا جائے گا۔ سگیاں ٹول پلازہ کو خوبصورت بنایا جائے گا اور آرٹ ورک بھی ہوگا ۔ چیف انجنئیر ٹو ایل ڈی اے مظہر حیسن خان نے ورک آرڈر جاری کیا ہے۔