گریٹر اقبال پارک میں جلسہ کرنے پر پاپندی، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی

 گریٹر اقبال پارک میں جلسہ کرنے پر پاپندی، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں خواجہ احمد حسان، افتخار احمد، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہور ڈویژن، کرنل (ر) مبشر جاوید، عمران گورایہ اور ڈی جی پی ایچ اے نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے جلسے سے گریٹر اقبال پارک میں پودے اور گھاس تباہ ہوئی اور اس جلسے سے   پارک کو تقریبا ً50 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔حمزہ شہباز نے ایک واٹس ایپ گروپ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گروپ میں کئے گئے فیصلوں پر پیش رفت کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سابق دور میں پودوں کے بیج بروقت نہ خریدنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خالی مقامات پر درخت، پودے اور گھاس لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے۔ انہوں نے بروقت بیج نہ خریدنے کے حوالے سے انکوائری کا حکم دے دیا۔حمزہ شہباز نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کا بورڈ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  گھروں میں کام کرنے والے مالیوں کو فی الفور واپس بلایا جائے،م میرے گھر میں بھی اگر کوئی مالی ہے تو اسے بھی واپس بلا یا جائے ، اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی خالی اراضی کی نشاندہی کر کے پودے لگانے کا پلان مرتب کیا جائے ،  جلو بوٹینیکل پارک میں بٹرفلائی ہاؤس کو بھی جلد فنکشنل کیا جائے ، پی ایچ اے کے معاملات کو صاف اور شفاف طریقے سے چلایا جائے گا  اور اس معاملے میں کسی کی سفارش نہیں سنوں گا اور پی ایچ کو پوری سپورٹ دوں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر پابندی لگانے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی پارک کو جلسوں کیلئے استعمال کرنا کسی طور پر مناسب نہیں۔

حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ غریب آدمی کا پارک ہے، کسی صورت داخلہ فیس عائد نہیں کروں گا ،  اس تجویز پر غور کرنا تو دور کی بات، اسے اجلاس میں پیش کرنا بھی مناسب نہیں۔