ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی پہلی ایس ایس پی خاتون پولیس آفیسر

پنجاب کی پہلی ایس ایس پی خاتون پولیس آفیسر
کیپشن: Dr Anoosh Masood
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: پنجاب کے انسپکٹر جنرل آف پولیس نے پہلی بار ایک خاتون پولیس افسر کو لاہور کے آپریشنز ونگ کی سینئر سپرنٹنڈنٹ ( ایس ایس پی) تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ چھ دیگر افسران کے تبادلے بھی کیے ہیں۔

ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کو مستنصر فیروز کی جگہ لاہور آپریشنز پولیس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جنہیں مزید حکم کے لیے سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈاکٹر انوش ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات ہونے والی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں۔اس سے قبل اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (اے ایس پی) کے طور پر خدمات انجام دینے کے علاوہ وہ لاہور میں کنٹونمنٹ اور ماڈل ٹاؤن پولیس ڈویژنز میں بطور ایس پی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

27 مئی 2022 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پوسٹنگ کے منتظر ایس پی اعجاز احمد کو سی پی او میں اے آئی جی شکایات تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ پوسٹنگ کے منتظر ایس پی محمد عمر فاروق کا تبادلہ کر کے سپیشل پروٹیکشن یونٹ ( ایس پی یو) میں ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔

تعیناتی کے منتظر ایس پی شعیب محمود کو تبدیل کرکے سی پی او میں اے آئی جی لاجسٹکس تعینات کر دیا گیا ہے۔ پوسٹنگ کے منتظر ایس پی محمد فیصل کا تبادلہ کر کے بٹالین کمانڈر پی سی راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے اور ایس پی بہاولنگر فاروق احمد اعوان کو تبدیل کر کے سی پی او کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔