ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ، لاہور ہائیکورٹ میں 4 جولائی سے 3 ستمبر تک عدالتی تعطیلات ہوں گی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد سرکلر جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 4 جولائی سے 3 ستمبر تک عدالتی تعطیلات ہوں گی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد سرکلر جاری کردیا گیا ،عدالتی تعطیلات کے دوران صرف ضروری نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی۔
عدالتی چھٹیوں کے دوران درخواست ضمانتوں، حبس بے جا،حکم امتناعی سمیت دیگر اہم کیسز شامل ہیں۔