ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی ادارے بند نہ کرنے پر حکومت کا اہم اعلان

تعلیمی ادارے بند نہ کرنے پر حکومت کا اہم اعلان
کیپشن: SCHOOL CLOSED
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاز : یکم جون سےسکول کھولنے پر کارروائی کا حکم،حکومتی احکامات کے باوجود سکول کھولا گیا توپچاس ہزارروپےجرمانہ یا سکول سیل کردیا جائے گا ۔

موسم گرما کی تعطیلات کے دوران تمام سکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔حکومتی احکامات کیخلاف سکولز کھولنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ڈپٹی ڈی ای اوز کی سربراہی میں 5 ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔پانچوں ٹیمیں یکم جون سے اپنی تحصیل کے سکولوں کا وزٹ کرکےمحکمہ کو رپورٹ کریں گی۔ حکومتی احکامات کیخلاف سکول کھلا رکھنے پر 50 ہزارروپےجرمانہ یا سکول سیل کردیا جائے گا۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام سکولوں کو 31 مئی تک بچوں کو ہوم ورک دینے اور پیپرز لینے کی ہدایت جاری کر دی۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے سکولوں کو پہلےسے وارننگ جاری کردی گئی ہے، چھٹیوں کے دوران کسی سکول کو نصابی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔