نیا چیئرمین نیب کون ہوگا؟ بڑا نام سامنے آگیا

نیا چیئرمین نیب کون ہوگا؟ بڑا نام سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے درمیان نئے چیئرمین نیب کیلئے  سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوگیا۔

  ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے درمیان نئے چیئرمین نیب کے نام پر مشاورت ہوئی جس میں تمام حکومتی جماعتوں نے   جسٹس (ر) مقبول باقرکے نام پر اتفاق کیا،  آصف زرداری اور شہباز شریف بھی چیئرمین نیب کے لیے  جسٹس مقبول باقر کے نام پر متفق ہیں جس کے باعث وہ اس  عہدے کے لیے مضبوط امیدوار  ہیں۔

  ذرائع کا بتانا ہےکہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو بھی مقبول باقرکے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا اس لیے کوئی رکاوٹ نہ آئی تو جسٹس (ر) مقبول باقر ہی نئے چیئرمین نیب ہوں گے۔

 واضح رہےکہ  جسٹس (ر) مقبول باقر سندھ ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ میں پروموٹ ہوئے تھے اور ان کے جج کے طور پر کردار پر کبھی کوئی اعتراض نہیں ہوا۔

نیب کا کام ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن کو روکنا اور ملوث افراد کو سزائیں دینا ہے،  موجودہ چیئرمین نیب  جسٹس (ر) جاوید اقبال کے عہدے کی  مدت 2 جون کو ختم ہوجائے گی اس لیے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی اس سے قبل ہی  ہونے کا امکان ہے۔