سٹی 42 : تھائی لینڈ کی رگبی ٹیم ایشین رگبی چیمپئن شپ ڈویژن ٹو کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گئی۔
پنجاب اسٹیڈیم میں شیڈول چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئےلاہورپہنچنے والی تھائی لینڈ ٹیم میں 26 کھلاڑی اور 6 آفیشل شامل ہیں ۔
پاکستان رگبی یونین کے آفیشلز نے تھائی لینڈ کی ٹیم کا استقبال کیا۔ٹیم کو سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچا دیا گیا۔مہمان ٹیم اپنے چھ روزہ دورے میں پاکستان رگبی ٹیم کے خلاف دو میچز کھیلے گی۔