پیف سکولوں کیلئے بری خبر

پیف سکولوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)ڈینگی مہم میں عدم شرکت پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کارروائی،، انسداد ڈینگی اقدامات نہ کرنے پر پیف نے 456 سکولوں کے فنڈز بند کر دیئے۔
 تفصیلات کے مطابق ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ پیف نے پارٹنر سکولوں کو 15 مئی سے 22 مئی تک ڈینگی مہم کے انعقاد کی ہدایت کی تھی, ایم ڈی پیف اسد نعیم کے حکم پر 456 سکولوں کے فنڈز روک لیے گئے ہیں, ڈینگی ایپلی کیشن میں سکول میں سرگرمیوں کے انعقاد کی رپورٹ جمع نہ ہونے تک فنڈز کی ادائیگی نہیں کی جائیگی۔

واضح رہے کہ  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ کے لئے نیا ضابطہ جاری کیاگیاتھا، جس کے مطابق پیف حکام کی جانب سے سکول وزٹ کے دوران کوئی بھی طالبعلم غیر حاضر ہوا تو اس کی فیس کی کٹوتی کر لی جائے گی اور سکول انتظامیہ کا کوئی بھی عذر قبول نہیں کیا جائے گا،سکول سے غیر حاضر ہو نےوالے طلباء کے ناموں کو بھی سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم سے خارج کردیا جائے گا۔

پیف پارٹنر سکولوں میں طلباء کی حاضری انسپکشن کا صرف ایک ہی وزٹ کرے گا۔ طلباء کی غیر حاضری کی صورت میں دوبارہ وزٹ کی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی۔ پیف نے پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کی انسپکشن سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer