ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہونگی؟مراد راس نے بتادیا

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہونگی؟مراد راس نے بتادیا
کیپشن: Murad Raas
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ایک طرف گرمی کی شدت میں اضافہ تو دوسری جانب کورونا وائرس کا خطرہ، پنجاب میں طلبا کے لئے امتحانات کی تیاری کے لئے بھی وقت قلیل ہے، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کم سے کم کرنے کا فیصلہ کیاگیا، صوبائی وزیرتعلیم مرادراس نے کہا کہ اس بار گرمیوں کی چھٹیاں دو سے تین ہفتوں کے لیے ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق طلبا کے لئے اہم خبر آگئی،ایک طرف کورونا وائرس کا خطرہ تو دوسری جانب قہر کی گرمی پڑھنے لگی،طلبا کے لئے امتحانات کی تیاری کرنے کے لئے وقت بھی تیزی کے ساتھ گزررہا ہے، پنجاب میں ہونے والی گرمیوں کی چھٹیاں کے بارے صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا بہت نقصان ہوچکا الہذ 7 جون سے پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولے جارہے ہیں۔

مزید پڑھئے: موسم گرما کی تعطیلات پھر منسوخ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد راس کا مزید کہناتھا کہ  اس بار تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں  کم ہوںگی،ہو سکتا ہے گرمیوں کی چھٹیاں صرف2 یا3 ہفتوں کیلئے ہوں،اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا ہے، لاہور میں 16 ہزار ٹیچرز اور 4 ہزار نان ٹیچرز سٹاف ہے جنہیں ویکسین لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے سرد علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات منسوخ کر دیں،اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں کےتعلیمی ادارے ہونے والی 21 سے 31 اگست کی  چھٹیاں منسوخ کردیں گئیں ہیں،صوبہ کے گرم علاقوں کی تعطیلات میں 15 یوم کی کمی کی گئی ہے، ان علاقوں میں چھٹیاں  یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے یکم اگست تک جبکہ سرد علاقوں کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 22سے 31جولائی تک ہونگی ۔ 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer