ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب ملک کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Shoaib Malik Dance
کیپشن: Shoaib Malik Dance
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک ( حافظ شہباز علی) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے نجی ٹی وی کے ٹائم آؤٹ پروگرام میں ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق 39 سالہ کرکٹر نے احسن خان کے شو  ٹائم آؤٹ میں سونیا حسین کے ساتھ شرکت کی اور ایک گیم سیگمنٹ میں بھرپور توانائی کے ساتھ ڈانس کر کے اپنا نیا ٹیلنٹ سب کو دکھا دیا۔

شعیب ملک کے ڈانس اسٹیپس نے جہاں ان کے مداحوں کو حیران کیا وہیں احسن خان اور سونیا حسین نے بھی حیرانی کا اظہار کیا,اسی شو میں احسن خان نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ جلد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں اور جلد بطور اداکار ہماری ٹی وی اسکرینز پر جلوہ افروز ہوں گے۔

اس موقع پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ابھی بطور کرکٹر بہت کچھ حاصل کرنا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی دیگر شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتیں نکھار رہا ہوں کیونکہ زندگی میں مختلف تجربات کرتے رہنے چاہئیں۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں : https://youtu.be/8wFlI06XX0o

Sughra Afzal

Content Writer