(شاہد ندیم)حکومت نے غریب اور متوسط صارفین سے سستی بجلی کی سہولت واپس لینے کا فیصلہ کر لیا، 25 لاکھ صارفین کے بلز پر فی یونٹ2 سے 5 روپے کی سبسڈی ختم کرنیکا پلان ترتیب دیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 25 لاکھ صارفین کے بلز پر فی یونٹ2 سے 5 روپے کی سبسڈی ختم کرنیکا پلان ترتیب دیدیا گیا۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 699 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بلوں سے حکومتی سبسڈی بتدریج واپس لے لی جائیگی، بجلی کے بلوں پر سبسڈی کا مرحلہ وار خاتمہ صارفین پر بجلی بن کر گرے گا، بلوں پر سبسڈی ختم ہونے سے لیسکو کے مجموعی طور پر 37 لاکھ صارفین سے سستی بجلی کی سہولت چھین لی جائیگی، جن میں پچیس لاکھ شہر کے گھریلو صارفین شامل ہیں۔
کمپنی کے چار لاکھ تراسی ہزار صارفین پچاس یونٹس تک بجلی استعمال کرتے ہیں، جبکہ تین لاکھ اکتیس ہزار صارفین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں،دستاویزات کے مطابق کمپنی میں نو لاکھ سے زائد صارفین دو سو جبکہ آٹھ لاکھ بہتر ہزار صارفین تین سو یونٹس استعمال کرتے ہیں ،لیسکو کے چار لاکھ چھیانوے ہزار صارفین چار سو یونٹس تک بجلی استعمال کرتے ہیں۔
حکومتی سبسڈی ختم ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو سالانہ اربوں روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی،اس سے قبل حکومت نے سو، دو سو ، تین سو سے لیکر سات سو یونٹس تک سبسڈی دی ، اور نیپرا کے ٹیرف پر سبسڈی دیکر بجلی کے بل کم کر کے قیمت وصول کی جارہی ۔