ٹریفک وارڈن کی بہن بھائی سے تلخ کلامی، فوٹیج سامنے آگئی

Traffic Warden Fight
کیپشن: Traffic Warden Fight
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ٹریفک وارڈنز کے رویے درست نہ ہو سکے، شمالی چھائونی میں ٹریفک وارڈن اکرم کی بہن بھائی شہریوں سے بدسلوکی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ 

عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں تشدد، قتل وغارت اور تلخ کلامی جیسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے ختم ہوچکی ہے۔ لاہورکے علاقے شمالی چھاؤنی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

پہلے سلام پھر کلام کا سلوگن اپنانے والی سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن گالم گلوچ پر اتر آئے۔ شمالی چھائونی میں ٹریفک وارڈن اکرم نے دو شہریوں موٹرسائیکل سوار بہن بھائی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا اور لائسنس پرانا ہونے پر لڑکی کا موبائل چھین لیا۔ واقع کی فوٹیج میں ٹریفک وارڈن کو بہن بھائی کے ساتھ گالم گلوچ اور دھکم پیل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقع کی خبر نشر ہونے پر چیف ٹریفک آفیسر سید حماد عابد نے نوٹس لیتے ہوئےٹریفک واڈن کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سی ٹی او کا کہنا ہے ایس پی صدر ٹریفک واقع کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں، شہریوں سے بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔