درنایاب :حکومتی عدم دلچسپی کے باعث لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری التوا کاشکار، ایک سال بعد بھی سدرن لوپ تھری کاتعمیراتی کام شروع نہ ہو سکا،تعمیراتی لاگت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق حکومتی عدم دلچسپی کے باعث لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری التوا کاشکار ہے ایس ایل تھری کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیاہے، اڈا پلاٹ سے بحریہ ٹاؤن تا ملتان روڈ کام گزشتہ سال شروع کیا گیا تھا،معاہدے پر بڈ پراسیس کو بھی گزشتہ سال مئی میں مکمل کیا گیا تھا،لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کےمعاہدے پر دستخط وزیراعظم کی موجودگی میں13 جون 2020کو ہوئے تھے، منصوبے پر معمولی قانونی رکاوٹ کواتھارٹی نے دور کردیا تھا جبکہ 8.5کلومیٹرطویل ایس ایل تھری پر لاگت کا تخمینہ 10 ارب لگایا گیا جس کو پی پی پی موڈ کے تحت مکمل ہونا تھا ۔حکومتی شیئر کی مد میں2.6ارب کا بجٹ بھی اکاؤنٹ میں پڑا رہ گیا،دو مرتبہ رنگ روڈ کے کونسل کا اجلاس ہوا مگر پیشرفت نہ ہوئی سکی ، رنگ روڈاتھارٹی کےمطابق ایس ایل تھری پر کسی قسم کا حکم امتناعی نہیں ہے ،کمشنرلاہور نے معاملے کو کونسل میں پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔