ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امن کاراستہ مسئلہ کشمیراورمسئلہ فلسطین کےحل سےہی نکلتا ہے،چودھری سرور

Governor meeting with US Senator
کیپشن: Governor meeting with US Senator
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی  امریکی سینیٹر کرس وین ہالین سےملاقات کی،گورنرپنجاب  چودھری محمد سرور کا  کہا  ہےکہ دنیا میں امن کاراستہ مسئلہ کشمیراورمسئلہ فلسطین کےحل سےہی نکلتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی  دورہ امریکہ کےدوران امریکی سینیٹر کرس وین ہالین سےملاقات کی،  گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نےامریکی سینیٹ  کمیٹی میں بل لانےپرکرس وین کے کردار کوسراہا، ملاقات میں امریکی سینیٹر نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر گورنر پنجاب  چودھری محمد سرور نےمسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ سے کردار ادا کر نے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل بنیادی انسانی حقوق کا قتل عام کر رہےہیں ان کو روکنا ہوگا،گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان امن کیساتھ کھڑا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج اور عوام نے سب سے زیادہ قربانیں دی ہیں

 امریکی سینیٹر کرس وین ہالین  سینیٹر کا کہنا تھا کہ انسانیت،انسانی حقوق کا تحفظ اور دنیا میں امن کا قیام امریکہ کی اولین ترجیح ہے، افغان امن عمل اور دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ملاقات میں پاکستانی سفیر اسد مجید اور امریکی ڈیمو کر یٹک رہنما رکن طاہر جاوید بھی شریک تھے۔