جویریہ ویب سیریز ''عورت گردی'' کا ٹریلر ریلیز

Aurat Gardi Trailer
کیپشن: Aurat Gardi Trailer
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی) پاکستانی ویب سیریزعورت گردی کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جسے پاکستان کے پہلے اردو اوٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘پر  4 کو نشرکیا جائے گا۔

پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر بہت جلد ویب سیریز عورت گردی نشر کی جائے گی، تاہم جب سے اس ویب سیریز کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے، سوشل میڈیا پر ویب سیریز کے موضوع اور اس میں جویریہ سعود کے کردار سے متعلق باتیں کی جارہی ہیں، اس کے علاوہ ٹریلر میں جو زبان اور جملے استعمال کیے گئے ہیں ان پر بہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے کیونکہ اکثر اس طرح کے جملے اور مناظر بھارتی ویب سیریز میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔

ٹریلر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے اس ویب سیریز کا موضوع عورت مارچ ہے، ویب سیریز میں جویریہ سعود سماجی کارکن شبنم کا منفی کردار نبھارہی ہیں، تاہم لوگوں کا خیال ہے کہ جویریہ عورت گردی میں مشہور سماجی کارکن ماروی سرمد کا کردار ادا کررہی ہیں، جب جویریہ سے پوچھا گیا کہ کیا ویب سیریز میں ان کا کردار شبنم سماجی کارکن ماروی سرمد سے متاثر ہے تو اس کا جواب دیتے ہوئے جویریہ نے کہا کہ میں نے کسی کو دیکھ کر یہ کردار ادا نہیں کیا بلکہ رائٹر نے جو کردار لکھا تھا میں نے اسے اسکرین پر بہت اچھا کرنے کی کوشش کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

جویریہ نے مزید کہا کہ منفی کردار کرنا اور دنیا کو کسی بھی شخصیت کا منفی پہلو دکھانا میں اسے اس طرح دیکھتی ہوں جیسے کسی شخصیت کے بارے میں لوگوں کا شعور اجاگر کرنا کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ ویب سیریز عورت گردی میں جویریہ سعود کے علاوہ علی خان بھی اہم کردار کررہے ہیں، یہ ویب سیریز اردو فلکس پر 4 جون 2021 کو پیش کی جائے گی۔

ٹریلر دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں؛ https://youtu.be/YxRS-oU6xKM

Sughra Afzal

Content Writer