(عابد چوہدری)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر21 مقدمات درج کئے گئے ہیں،ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 4مقدمات جبکہ سماجی فاصلہ و دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر17 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر6 ہزار165 مقدمات ،ابتک ماسک استعمال نہ کرنے پر 3552 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
دوسری جانب کورونا وائرس کی شدت میں بتدریج کمی جاری ہے ،شہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 6 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ 196 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 528 مریض داخل ہیں جن میں کورونا کے 304 مصدقہ مریض شامل ہیں۔کورونا کے 139 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کے سب انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔
ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 67 افراد انتقال کرگئے، 2 ہزار 482 نئے کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 4.80 رہی جبکہ گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 51 ہزار 625 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔