برائلر مزید سستا ، گوشت کی قیمت میں  کمی کے حالیہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

chicken rate
کیپشن: chicken rate
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گزشتہ کئی دنوں سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا لیکن آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ کم کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد بالآخر ریکارڈ کمی دی گئی ایک ہی دن میں مرغی کا گوشت67روپےسستاہوگیا جس کے بعدشہرمیں مرغی کا گوشت335روپے کلومقرر کیا گیا ہے۔زندہ مرغی کی قیمت میں 46روپے کمی کے ساتھ231روپے کلو مقرر جبکہ انڈے1روپےکمی کےبعد147روپےدرجن ہوگئے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں 30 روپے  فی کلو کمی کی گئی تھی جس کے بعد شہر میں مرغی کا گوشت432 سے کم ہو کر402 روپے کلو ہو گیا تھا گزشتہ دو دنوں میں مرغی کا گوشت 50 روپے کلوسستا ہو گیا تھا اب آج پھر  ایک ہی دن میں مرغی کا گوشت67روپےسستاہوگیا۔

 گزشتہ  کئی دنوں سے صارفین ہی نہیں بلکہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ گوشت کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے  صارفین کی طرف سے خریداری کا رجحان کم ہوا ہے۔ قیمت میں استحکام  نہ ہونے کی وجہ لاک ڈاؤن ہے، جب تک حکومت مداخلت نہیں کرے گی مرغی گوشت کی قیمت میں استحکام نہیں آئے گا۔

 دوسری جانب گزشتہ دنوں چکن کی قیمتوں کو معمول پر لانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نےسرجوڑلئے تھے۔ انتظامیہ نے پندرہ روز میں قیمتوں کو معمول پر لانے کا دعوی کیا تھا۔  چوزہ کی پیداوار ، کنٹرول شیڈزکی پیداوار اور فیڈ ملزکا ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔ چکن کی قیمتوں میں 90 روز میں 200 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا تھا۔ محکمہ لائیو سٹاک کو تمام تر تفصیلات جمع کرنے کا ٹاسک تفویض کردیاگیا تھا گوشت کی قیمت میں بڑی کمی شاید انہی کاوشوں کا ثمر ہے۔لیکن  شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے فی کلو گوشت میں مزید کمی ہونی چاہئے کیونکہ ابھی بھی گوشت بہت مہنگا ہے۔