غوث الاعظم روڈ ( زین مدنی ) معروف اداکارہ مہوش حیات اور گلوکار علی ظفر نے کراچی طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل تیز کرنے کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے۔
مہوش حیات نے ٹویٹر پر اس شخص کی ویڈیو شیئر کی جس نے پی آئی اے طیارہ حادثے میں اپنی اہلیہ سمیت تین بچوں کو کھو دیا اور وہ ابھی تک اپنے پیاروں کی لاشیں شناخت ہونے کے انتظار میں ہے۔ اِس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ یہ ہمارے لیے اور اِس خاندان کے لیے ایک دل دہلانے دینے والا مقام ہے۔
مہوش حیات نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان اور وزارت برائے انسانی حقوق پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم اِس خاندان کے پیاروں کی تلاش میں اِن کی جلد از جلد مدد کی جائے تاکہ اِن کی مشکل آسان ہوسکے۔
This is heartbreaking. Haven’t these families suffered enough trauma this weekend? Please can somebody step in and make sure they are provided with all the support and help they need. It’s the least we can do ????@mohrpakistan @ImranKhanPTI https://t.co/8kE5nTOv9A
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) May 26, 2020
دوسری جانب علی ظفر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کمیل پولانی نامی شخص کا ٹویٹ شیئر کیا، جس میں اس شخص کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہمارے پیاروں کی شناخت نہیں ہوسکی اور ہم ان کی ڈی این اے رپورٹس کا انتظار کررہے ہیں، براہِ کرم ہمارے مدد کریں اور اِس عمل کو تیز کریں۔
کمیل پولانی نامی شخص کے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ میری حکام اعلیٰ سے گزارش ہے کہ اِن متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔
Urging the authorities to please make this already painful process as comforting as possible. Their pain is unimaginable. No words can be enough to express anything. Prayers for the deceased and their families. Allah reham farma. https://t.co/Wq83Uo6VlK
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 27, 2020