ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مزید 12 افسران و ملازمین کرونا وائرس کا شکار

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مزید 12 افسران و ملازمین کرونا وائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مزید 12 افسران و ملازمین  کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ایڈمن، فنانس، ڈرائیورز، سکیورٹی ونگ ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے،   افسران و ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مزید 12 افسران و ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ ایڈمن، فنانس، ڈرائیورز، سکیورٹی ونگ ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس سے قبل فوڈ اتھارٹی کے چار ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ویجیلنس آفیسر، کمپیوٹر آپریٹر، ڈاک رائڈر اور نائب قاصد کا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا تھا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے ملازمین کی ورک ہسٹری کے مطابق دفاتر کو ڈس انفیکٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دیگر تمام دفاتر کو بھی ڈس انفیکٹ کیا جا رہا ہے۔ کورونا کے شکار ملازمین کے کونٹیکٹس کے بھی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔چئیرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ نے بھی متاثرہ ملازمین کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایات جاری کررت ہوئے ہوئے تلقین کی ہے کہ تمام دفاتر میں کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ دفتر آنے والے تمام افراد کو ماسک، گلوزاور سینی ٹائزر کا استعمال لازمی کروایا جائے۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اور لیفٹ ہینڈر اوپنر توفیق عمر کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔ پاکستانی کرکٹر توفیق عمر نے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بہتر محسوس نہیں کررہے تھے اس لئے انہوں نے اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔ پاکستانی بیٹسمین نے تمام مداحوں سے ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے سابق کرکٹر ظفر سرفراز بھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں، ان کی عمر 50 سال تھی۔

 

Shazia Bashir

Content Writer