قیامت خیز گرمی سے پریشان پنجاب کے  باسیوں کیلئےخوشخبری

قیامت خیز گرمی سے پریشان پنجاب کے  باسیوں کیلئےخوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   قیامت خیز گرمی اور کورونا سے پریشان  پنجاب کے باسیوں کے لئے خوشخبری،گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان، جمعرات کی شب سے پیر اور منگل کی رات تک گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا۔

پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ ریڈ الرٹ کے مطابق جمعرات کی شب سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں گرد آلود اور طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جمعرات کی رات سے پیر اور منگل کی درمیانی شب تک لاہور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں آندھی و طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

پوٹھوہار ریجن، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ڈی جی خان ، رحیم یار خان ، لیہ ، ملتان اور بھکر میں بھی گرد آلود آندھی جبکہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو موسمی تبدیلی کے پیش ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب  شدید گرمی سے تنگ شہریوں نے نہر پر ڈیرے ڈال لیے، لاہوریے بڑی تعداد میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے نہر پر نہاتے رہے،شہریوں کا کہنا تھا کہ  شدید گرمی میں نہر پر آئے ہیں، یہاں گرمی کی شدت دور ہوتی ہے اور ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے،   بچوں نے بھی گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے نہر کا رخ کیا اور خوب ڈبکیاں لگائیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر شہر میں پارکس بند ہونے کی وجہ سے شہری نہر پر نہانے آئے، اس موقع پر شہریوں کی جانب سے سماجی فاصلے کا خیال بھی نہیں رکھا گیا۔  پولیس کی جانب سے کینال کے اطراف گشت کا سلسلہ جاری ہے پولیس نے  شہریوں  کو نہر میں نہانے سے روک دیا ہے،  کینال پر آئی فیملی اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور  پولیس نے فیملی کے ساتھ بدتمیزی بھی کی،شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کینال پر آنے سے روکے مگر لہجہ نرم رکھے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer