آئی سی سی کی بھارت کو میزبانی واپس لینے کی دھمکی

 آئی سی سی کی بھارت کو میزبانی واپس لینے کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کو  آئندہ سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بچانے کے لالے پڑ گئے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے آئندہ سال میزبانی واپس لینے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی آئندہ سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ٹیکس استثنیٰ کے معاملے پر   بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا  ( بی سی سی آئی) کو میزبانی سے محروم کرنے کی دھمکی دے دی۔بھارتی کرکٹ بورڈ  کو حکومت کی جانب سے ٹیکس استثنیٰ پر 18 مئی تک غیرمشروط تصدیق فراہم کرنا تھی جس میں وہ ناکام رہا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی)  نے بھارت کو  دھمکی دی ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،  بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا  ( بی سی سی آئی) نے کوروناکے باعث ڈیڈ لائن میں 30 جون تک توسیع کی درخواست کی تھی جسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مسترد کردیا تھا۔ آئی سی سی نے بی سی سی آئی سے کہا تھا کہ وہ 2016 کے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے دوران 2018 ٹیکسوں میں کٹوتیوں کی تلافی کرے۔

 بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا  ( بی سی سی آئی) کو 23 ملین امریکی ڈالر کی رقم ادا کرنے کو کہا گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹورنامنٹس کے سرکاری براڈ کاسٹروں، اسٹار ٹی وی نے آئی سی سی کو اپنی ادائیگی سے ٹیکسوں میں کٹوتی کی تھی چونکہ اس کی قیمت عالمی انتظامیہ کو اٹھانا پڑی لہٰذا وہ اب چاہتے ہیں کہ   بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا  ( بی سی سی آئی) اس کی تلافی کرے۔

ٹیکس  کے معاملے پر آئی سی سی اور بھارت میں ای میل جنگ تیز ہوگئی ہے،  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی بورڈ میں ٹیکس استثنیٰ کا معاملہ شدت اختیار کرنے لگا  ہے اور اس حوالے سے دونوں باڈیز کے درمیان ای میل جنگ چھڑ چکی ہے۔بھارت میں عالمی ایونٹس پر پہلے ٹیکس استثنیٰ حاصل تھامگر  2016ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے حکومت نے ٹیکس کاٹ لیا، جس کی ادائیگی کا آئی سی سی تاحال مطالبہ کررہا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer