( علی عباس ) محکمہ خزانہ نے نئے مالی سال کے بجٹ میں ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے 16 ارب روپے کا پیکج شامل کرلیا، یکم جولائی سے ڈاکٹر ز کی تنخواہ بڑھا دی جائے گی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد نئے مالی سال میں ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو پیش کردی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے نئے مالی سال کے خدوخال میں ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے 16 ارب روپے بھی بجٹ شامل کیے ہیں۔
محکمہ خزانہ کے ذارئع نے بتایا کہ اس پیکج کو حکومت کی ترجیحات پر شامل کیا جارہا ہے۔ جس سے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کے بعد میڈیکل آفیسر کی تنخواہ بڑھ کر 1 لاکھ 25 سے 38 ہزار تک ہوجائے گی۔ پی جی ڈاکٹر کی تنخواہ بڑھ کر 95 ہزار سے لیکر 1 لاکھ 10 ہزار ہوجائےگی۔
اسی طرح سینئر رجسٹرار کی تنخواہ بڑھ کر 1 لاکھ 10 ہزار سے 20 ہزار، اسسٹنٹ پروفیسر کی تنخواہ 1 لاکھ 30 سے 40 ہزار تک کااضافہ ہوجائے گا۔ پروفیسرز کی تنخواہ 1 لاکھ 50 سے 70 ہزار تک ہوجائے گی۔