لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہارڈ ویئر سیکٹر کے تاجران کا اہم اجلاس

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہارڈ ویئر سیکٹر کے تاجران کا اہم اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہارڈ ویئر سیکٹر کے تاجران کا اہم اجلاس نائب صدر فہیم الرحمن سیگل کی زیر صدارت منعقد ہوا، تاجروں کو ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں تاجر رہنماؤں ایس ایم اشفاق، محمد سلیم، سید عدنان، فاروق خان شیروانی، علی عمران، ارشد اقبال خان سمیت دیگر تاجر شریک ہوئے، سابق صدر لاہور ٹیکس بار فرحان شہزاد نے اجلاس میں شریک تاجران کو ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے بریفنگ دی۔  فرحان شہزاد نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت تاجران اثاثے، پراپرٹیز کو دستاویزی شکل دے سکتے ہیں، نائب صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سیگل نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کا دائرہ وسیع ہونے سے موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ کم ہوگا۔

 فہیم الرحمن سیگل نے کہا کہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے اقدامات کرے۔      

Shazia Bashir

Content Writer