ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کا بریک اپ تیار

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کا بریک اپ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ، وفاق کی سفارشات پر محکمہ خزانہ پنجاب نے تنخواہوں میں اضافے کی تیاری مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نئے مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف دس فیصد اضافہ کریگی جس کے لیے تمام صوبائی حکومتوں کو 10 فیصد شرح کے مطابق بجٹ کا تعین کرنے کا کہا گیا ہے۔

  محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کا "بریک اپ" تیار کرلیا گیا ہے، پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 320 ارب روپے رکھے جائیں گے، پنشن لینے والوں کے لیے بجٹ 210 ارب روپے مختص ہوں گے۔

دوسری جانب محکمہ خزانہ پنجاب نے اپنی سفارشات ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer