( رضوان نقوی ) کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی چھاپہ مار کارروائی، مزدہ ٹرک کو تحویل میں لے کر 33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سمگل شدہ خشک دودھ برآمد کرلیا۔
کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے شیخوپورہ انٹرچینچ کے قریب مزدہ ٹرک کو تحویل میں لے کر سمگل شدہ خشک دودھ کے 315 بیگز برآمد کر لئے ہیں۔ کسٹمز حکام کے مطابق سمگل شدہ خشک دودھ کی مالیت 33 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
کسٹمز کی ٹیم نے ڈپٹی کلکٹر نوید الرحمان بگوی کی اطلاع پر کارروائی کی، چھاپہ مار ٹیم میں انسپکٹر اینٹی سمگلنگ چوہدری جاوید اقبال اور وقاص علی شامل تھے۔