نیب کےتفتیشی افسران کااحدچیمہ کیس میں اہم انکشاف،چھپائی گئی رقم برآمد

نیب کےتفتیشی افسران کااحدچیمہ کیس میں اہم انکشاف،چھپائی گئی رقم برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعودبٹ: نیب کے تفتیشی افسران کا لاہور کے معروف کار ڈیلر کے شو روم پر چھاپہ، ملزم احد چیمہ کی جانب سے چھپائی گئی ایک کروڑ 45 لاکھ کی خطیر رقم لگژری گاڑی سے برآمد کر لی گئی۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:احد چیمہ کے اثاثوں سے متعلق چشم کشا انکشافات

جیل روڈ پر واقع شوروم سے احد چیمہ کی ملکیت ایک کروڑ پینتالیس لاکھ جبکہ ٹیوٹا پراڈو گاڑی بھی برآمد کر لی گئی، گاڑی کی مالیت 1 کروڑ 10 لاکھ کے قریب ہے۔ دوران تحقیقات ملزم احد چیمہ کے ڈیلر سے خفیہ روابط اور مالی معاملات کے شواہد حاصل ہوئے۔ ملزم احد چیمہ کے لیپ ٹاپ اور موبائل ریکارڈ سے اہم معلومات ڈیلیٹ کی گئی ای میلز کی ریکوری کے ذریعے حاصل ہوئیں۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:احد چیمہ کی عدالت میں پیشی، اہم پیش رفت سامنے آگئی

ملزم احد چیمہ کی کروڑوں روپے کی دولت چھپائے جانے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ احد چیمہ کو آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ احتساب عدالت لاہور کی جانب سے ملزم احد چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا ہے۔