چیف جسٹس آف پاکستان یکم سے 3 جون تک ازخود نوٹس کیسز کی سماعت کرینگے

چیف جسٹس آف پاکستان یکم سے 3 جون تک ازخود نوٹس کیسز کی سماعت کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار یکم سے 3 جون تک سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں مفاد عامہ کےحوالے سے لیے گئے ازخود نوٹس کیسز کی سماعت کرینگے۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار31مئی کوغیرملکی دورے سے واپس آئیں گے، چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کیسز کی سماعت کرے گا۔

اس خبر کولازمی پڑھیں:پی آئی اے جہازوں پر جھنڈے کی جگہ مارخور کی تصویر ، چیف جسٹس پاکستان کا بڑا فیصلہ

چیف جسٹس میاں ثاقب نثاراورجسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل دورکنی بنچ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو لاہور رجسٹری میں صاف پانی، ہسپتالوں کی حالت زار سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس سائلین کی دادرسی کے لیے فریادیں بھی سنیں گے۔